بین ریاستی خبریں

دہلی میں فی الحال اسکول نہیں کھلیں گے: اروندکجریوال

نئی دہلی15جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اس وقت ملک کے دارالحکومت دہلی میں اسکول کھلنے کا امکان نہیں ہے۔وزیراعلیٰ اروند #کجریوال نے دہلی میں اسکول کھولنے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر یہ بات کہی۔ ان سے پوچھا گیاکہ جس طرح پڑوسی #ریاست میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کیا آپ لوگ بھی #اسکول کھولنے کا سوچ رہے ہیں؟ اس کے جواب میں وزیراعلیٰ کجریوال نے کہا کہ نہیں ، نہیں ، ابھی نہیں ، وہ لوگ جو بین الاقوامی رجحان دیکھ رہے ہیں کہ تیسری لہر آئے گی ، جب تک ہم #ویکسینیشن مکمل نہیں کرتے ہیں ہم بچوں کے ساتھ #خطرہ مول نہیں لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button