دلچسپ خبریں

ایمبولینس کا انتظار کرتی خاتون نے باتھ روم میں بچی کو جنم دے دیا

لندن:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) برطانیہ میں ایمبولینس کا انتظار کرتی خاتون نے #شوہر کی مدد سے باتھ روم میں #بچی کو #جنم دے دیا۔ دی سن کے مطابق 34سالہ سٹورٹ ٹائری نامی شخص نے بتایا ہے کہ اس کی 24سالہ #اہلیہ ٹیلر پین مین کو گزشتہ ہفتے دردزہ لاحق ہوا۔انہوں نے #ایمبولینس کو کال کی۔ جب وہ انتظار کر رہے تھے تو ٹیلر نے کہا کہ وہ اس دوران غسل کرلیتی ہے، کیونکہ وہ بہت گھبراہٹ محسوس کر رہی تھی اور اس کا خیال تھا کہ نہانے سے اس کی گھبراہٹ میں کچھ کمی واقع ہو جائے گی۔
اسٹورٹ نے بتایا کہ جب ٹیلر باتھ روم میں تھی تو اس کے ہاں #زچگی شروع ہو گئی اور اس نے مجھے آواز دی۔میں باتھ روم میں گیا اور اس عمل میں اپنی اہلیہ کی مدد کی۔ کچھ ہی دیر میں ہماری بیٹی ہماری بانہوں میں تھی۔ ایمبولینس بچی کی پیدائش کے کافی دیر بعد پہنچی۔ عملے نے بچی اور ٹیلر کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کا طبی معائنہ کیا۔
دونوں صحت مند تھیں۔ ہم نے اپنی بیٹی کا نام ایو الزبتھ رکھا ہے۔ سٹورٹ نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے اور یہ واقعہ سنایا ہے۔ اس نے جس طرح اپنی اہلیہ کی مدد کی، اس پر سوشل میڈیا پر اسے ’ہیرو‘ قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button