
لکھنؤ:20جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لکھنٔو، #کانپور اور #آگرہ سمیت #اترپردیش کے 14 شہروں میں الیکٹرک بسوں چلائی جائیں گی۔صوبے کے شہری ترقی کے وزیر آشوتوش ٹنڈن نے منگل کے روز 1090 چوراہے پر اے سی #الیکٹرک بسوں کے ٹرائل رن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام کو آرام دہ اور سستی سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ان بسوں کا کرایہ عام بسوں کے برابر رکھا گیا ہے۔
شہری نقل و حمل کی خدمات کو جدید بنانے کے ساتھ ، حکومت مسافروں کو آسان سفر کی فراہمی کے لئے تیزی سے کوششیں کررہی ہے۔ حکومت لکھنؤ سمیت ریاست کے 14 دیگر بڑے شہروں میں 700 #الیکٹرک بسیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے لئے محکمہ شہری #ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کے ذریعہ یہ کام تیز رفتار سے مکمل کیا جارہا ہے۔ لکھنؤ میں ان بسوں کا ایک ماہ کے لئے ٹرائل شروع کیا گیا ہے۔
محکمہ شہری ترقی کے جوائنٹ سکریٹری اجیت سنگھ نے بتایا کہ ڈویژنل کمشنر کی میٹنگ میں تجویز منظور ہونے کے بعد الیکٹرک بسوں کا کام جلد شروع کردیا جائے گا۔ دیگر ریاستوں کے مقابلے میں اتنی بڑی تعداد میں الیکٹرک بسیں چلانے والی یوپی پہلی ریاست ہوگی۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ الیکٹرک بسوں کے چلانے کے منصوبے میں 965 کروڑ خرچ ہوئے ہیں۔ یہ بسیں #ایئرکنڈیشن ، آرام دہ اور شور اور ہوا کی آلودگی سے پاک ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ لکھنؤ ، کانپور ، آگرہ ، وارانسی میں 50-50 ، پریاگراج ، میرٹھ ، غازی آباد ، متھرا – ورنداون ، شاہجہان پور ، جھانسی ، #مراد آباد ، گورکھپور ، علی گڑھ اور بریلی میں 100-100 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ .



