
لکھنؤ:22جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس جنرل سکریٹری #پرینکاگاندھی واڈرا (Congress General Secretary Priyanka Gandhi)نے اترپردیش کے #وزیر اعلیٰ #یوگی آدتیہ پر نوجوانوں کو ڈرانے دھمکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جائز مطالبات کے لئے احتجاج کرنا ایک آئینی حق ہے۔وزیر اعلی کے بدھ کو ایک پروگرام میں نوجوانوں سے کسی کے بہکاوے میں نہ آنے کی اپیل پر طنز کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے جمعرات کو ٹوئٹ کاسہارا لیا اور لکھا’اس ملک میں اپنی آواز اٹھاما، احتجاج کرنا اور اپنے مطالبات کے لئے تحریک چلانا ایک آئینی حق ہے۔
جائز مطالبات کے لئے آواز اٹھانے والوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے لئے اقتدار کا غلط استعمال کرنا ایک سنگین جرم ہے۔انہوں نے انتباہی لہجے میں کہا’جس پراپرٹی پر یوگی جی بیٹھے ہیں وہ ان کی نہیں ریاستی عوام کا ہے۔ یاد رکھیں کہ وہ پراپرٹی بھی ایک دن عوام ضبط کرسکتی ہے۔
قابل ذکر ہے یوگی آدتیہ #ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے بدھ کو ایک پروگرام میں 130نو منتخب آبکاری انسپکٹروں کو تقرری نامہ سونپنے کے موقع پر کہا تھا کہ حکومت کی شفاف،غیر جانبدار اور وقت مقرررہ کے اندر کام کرنے کے طریقہ کار کی وجہ سے سرکاری محکموں میں تقرری کا عمل اب وقت کے اندر انجام پذیر ہورہا ہے۔ نوجوانوں کو کسی بہکاوے میں نہیں آنا چاہئے۔آج کوئی غلط نہیں کرسکتا ہے جس کو اپنی #پراپرٹی #ضبط کرانی ہو وہ غلط کام کریں۔
इस देश में अपनी आवाज उठाना, प्रदर्शन करना और अपनी माँगो के लिए आंदोलन करना एक संवैधानिक अधिकार है। जायज माँगों के लिए आवाज उठाने वालों को डराने और धमकाने के लिए सत्ता का दुरुपयोग करना एक घोर अपराध है।
जिस “प्रॉपर्टी” पर योगी जी बैठे हैं, वह उनकी नहीं…देश की जनता की है। 1/2 pic.twitter.com/3VgB4IUSdS
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) July 22, 2021



