بین ریاستی خبریں

پرمبیر سنگھ کے خلاف ایک اور ایف آئی آر، تھانے پولیس نے وصولی کا کیس درج کیا

ممبئی ،23؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر #سنگھ (former Mumbai Police Commissioner Param Bir Singh)جس نے مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل #دیشمکھ پر وصولی کا الزام لگایا تھا، ان کے خلاف وصولی کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، #مہاراشٹر کے تھانے ضلع کی پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ #ممبئی #پولیس میں ڈی سی پی پیراگ مانیرے کا نام بھی ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے۔

تھانے پولیس کمشنر جے جیت سنگھ نے کہاکہ تھانے کوپری پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف شرد اگروال نامی شکایت کنندہ کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ شرد نے الزام لگایا ہے کہ 2 کروڑ روپئے کی رشوت مانگی گئی تھی اور زبردستی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

شرد کی شکایت پر پرمبیر سنگھ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 384، 485، 388، 389، 420، 364 اے، 34 اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس ایف آئی آر میں پرمبیر سنگھ کے ساتھ سنجے پنمیہ، سنیل جین، منوج گھوٹکر اور ڈی سی پی پیراگ مانیرے کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button