بین ریاستی خبریں

کورونا ویکسین: مدھیہ پردیش حکومت نے حاملہ خواتین کوبھی لگایا کورونا ٹیکہ

بھوپال، 23 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش میں آج سے حاملہ خواتین کو بھی کووڈ-19 کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ #مدھیہ پردیش کے ایڈیشنل #ڈائریکٹر اور ریاستی امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر سنتوش شکلا نے یہ معلومات دی۔ #ڈاکٹر شکلا نے کہا کہ حاملہ خواتین کو بھی ٹیکہ لگانے کے وقت وہی احتیاطی تدابیر اپنانی ہوں گی، جو عام آدمی کو کرنی پڑتی ہے۔ سنگین شکایات کی وجہ سے اسپتال میں داخل مریضوں اور شدید بیماری میں مبتلا مریضوں کو یہ ٹیکے نہیں لگیں گے۔

ایسے مریضوں کو پہلے اپنی سنگین #بیماری کا #علاج کرنا ہو گا۔ڈاکٹر سنتوش شکلا نے یہ معلومات محکمہ #صحت کے روٹین امیونائزیشن سیل اور یونیسف کے ذریعہ میڈیا افراد کے لئے منعقدہ ایک ویبنار میں دی۔ حکومت نے ایک خصوصی مہم کے تحت #حاملہ #خواتین کو ٹیکہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مہم 23 جولائی سے شروع کی گئی۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ حاملہ خواتین بغیر کھانا کھائے ٹیکہ لگانے نہ آئیں۔

ڈاکٹر سنتوش شکلا نے بتایا کہ حاملہ خواتین کو بھی ویکسین کی دو خوراکیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ریاست میں کوویشیلڈ اور کوویکسین دونوں دستیاب ہیں، تاہم حاملہ خواتین کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اس لئے لیا گیا ہے کیونکہ کوویکسین میں پہلی اور دوسری ویکسین کے درمیان وقفہ 28 دن کا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حاملہ خواتین جلد سے جلد دونوں ٹیکے لگائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایاکہ یہ ویکسین صرف نامزد سرکاری مراکز میں لگائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button