ایپ پر دوستی کرکے نابالغ لڑکی کوکیا اغوا ، مدھیہ پردیش لے جاکر 50 ہزار روپے میں فروخت کیا
نئی دہلی، 24 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے مدھیہ پردیش کے رہائشی راجیو گرگ کو #لڑکی کو #اغوا کرنے اور پھر اسے فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ #پولیس نے متاثرہ لڑکی کو اس کے چنگل سے بچایا ہے۔ وہیں پولیس اس شخص کو تلاش کر رہی ہے جس نے متاثرہ کو خریدا۔ ملزم راجیو گرگ نے اپنے ایک دوست رام موہن کو اس لڑکی کو 50000 میں بیچ دیا تھا۔دہلی پولیس کے مطابق ایک خاندان نے ران ہولہ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں اپنی 16 سالہ #نابالغ بیٹی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ دی تھی۔
اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی اپنے دوست سے ملنے کی بات کہ کر گھر سے چلی گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔ جب پولیس نے لڑکی کا نمبر نگرانی پر لگایا تو انہیں مدھیہ پردیش میں نامعلوم نمبر کی جگہ(لوکیشن) ملی۔ تفتیش کے دوران پولیس کو یہ بھی معلوم ہوا کہ جس دن متاثرہ گھر سے لاپتہ ہوئی تھی اس دن یہ نمبر دہلی میں فعال تھا، جس کے بعد پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعہ اس شخص کے گھر پر چھاپہ مارا اور راجیو گرگ نامی اس شخص کو گرفتار کرلیا۔
تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ اس نے اس لڑکی کو اپنے کرایہ دار رام موہن کو 50 ہزار میں فروخت کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر متاثرہ کو کرایہ دار کے گھر سے برآمد کرلیا۔ دہلی پولیس کے مطابق اغوا کے بعد ملزم راجیو گرگ نے کئی دن تک متاثرہ لڑکی کے ساتھ #زیادتی کی اور پھر بعد میں اسے 50 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔



