مہوبہ:25جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش کے ضلع مہوبہ (Mahoba) کے کبرئی علاقے میں دلت برادری کی ایک بزرگ بیوہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف #پولیس امیش کمار نے بتایا کہ رانی لکشمی بائی نگر مہال میں جگت رانی(55)کو اتوار کی صبح اس کے مکان کے سامنے ایک کھنڈر میں برہنہ حالت میں پایا گیا۔ خاتون کے ہاتھ پیر رسی سے بندھے ہوئے تھے اور اس کے منھ میں کپڑا ڈھونسا گیا تھا۔
پولیس نے متاثرہ کو مہوبہ ضلع اسپتال داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے تقریبا چار گھنٹے تک کی مشقت کے بعد #خاتون کی حالت کو قابو میں کرلیا۔وہ اب خطرے سے باہر بتائی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ متاثرہ کے ذریعہ دئیے گئے بیان میں اس کے ساتھ چار افراد کے ذریعہ اجتماعی #عصمت دری کئے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ خاتون کی مخالفت کرنے اور چیخنے چلانے پر ملزمین کے ذریعہ اس کے خفیہ اعضاء میں لال مرچ بھرے جانے کی بات بھی کہی جارہی ہے۔
ایس پی سدھا سنگھ نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچ کر متاثرہ سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے #ملزمین کی جلد گرفتار کے لئے پولیس کو ہدایت دی ہے۔ پولیس نے خاتون کی شکایت کی بنیاد پر دو افراد کو حراست میں لیا ہے اور معاملے کی جانچ کررہی ہے۔



