
فحش فلم معاملہ: راج کندرا معاملے میں بڑا خلاصہ، اگلے 3 سال میں کروڑوں کے منافع کاتھا منصوبہ
ممبئی،27جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فحش #فلم معاملے کی تحقیقات کر رہی #کرائم برانچ نے اپنی چارج شیٹ میں کندرا سے متعلق ایک پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کا ذکر کیا ہے۔ معلومات کے مطابق اس میں بولی فیم کمپنی کے مستقبل میں ہونے والے #منافع کا ذکر کیا گیا ہے۔ راج کندرا نے بولی فیم کو بات چیت میں اپنا ’پلان بی‘ تب بتایا تھا جب ہاٹ شاٹ کوگوگل اور ایپل نے بند کردیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاور پوائنٹ پریزنٹیشن میں اگلے تین سالوں کے لئے ہونے والی آمدنی کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے مطابق 2021-22 میں مجموعی آمدنی365000000 روپے بتائی گئی ہے جس میں منافع 47685000 بتایا گیا ہے۔اس دوران سال22-23 میں مجموعی آمدنی 7300000 روپے بتائی گئی، جس میں منافع 47685000 ہے۔ اس دوران تیسرے سال یعنی 23-24 میں مجموعی آمدنی 146000000 روپے ہے تو خالص منافع 304201500 بتایا گیا ہے۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہمیں پی پی ٹی میں ایک اور پیج ملا ہے جس میں بولی فیم میڈیا لمیٹڈ کی تخمینہ آمدنی لکھی گئی ہے۔
وہیں اس پیج پر پروجیکشن آمدنی کا ذکر روپے میں نہیں بلکہ #پونڈ میں بتایاگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان میں اخراجات کے بارے میں لکھا ہے کہ سال 2021-22 میں 3 لاکھ پاؤنڈ، سال 2022-23 میں 3 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ اور 2023-24 میں 4 لاکھ 32 ہزار پاؤنڈ کی بات کی گئی ہے۔



