تلنگانہ کی خبریں

آسام – میزورم تشدد پراویسی کا امت شاہ پر طنز ،کہا دورے کے بعد اتنا بڑا واقعہ کیسے ہوا؟

نئی دہلی،27جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسام اور میزورم کے مابین سرحدی تنازعہ پر کل بہت تشدد ہوا۔ اس تشدد میں #آسام #پولیس کے 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ وہیں 50 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ اب #اپوزیشن اس تشدد کولے کر مودی سرکار پر حملہ کر رہی ہے۔ آسام میں بی جے پی کی حکومت ہے، جبکہ میزورم میں بی جے پی کی زیرقیادت شمال مشرقی ڈیموکریٹک الائنس (نیڈا)میں شامل میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) کی حکومت ہے۔ آل انڈیا #مجلس اتحاد المسلمین کے صدر #اسدالدین #اویسی نے اس تشدد کولے کر امیت شاہ پر طنز کیا ہے۔

اسدالدین اویسی نے ٹویٹ کیا کہ اچانک میزورام آسام سرحد پر تشدد اتنا بڑھ گیا کہ آسام پولیس کے 6 اہلکار شہید اور بہت سے لوگ زخمی ہوگئے۔ یہ 24-25 جولائی کی بات ہے کہ وزیرداخلہ نے شمال مشرقی علاقے کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے #مودی #سرکار کی تعریف کے پل باندھ دئے تھے۔ امت شاہ کے دورے کے فورا بعد اتنا بڑا واقعہ کیسے ہوگیا؟۔

متعلقہ خبریں

Back to top button