بین ریاستی خبریں

محبوبہ مفتی کی دوٹوک:اگست 2019 میں جو کچھ بھی چھینا تھا، اسے سود سمیت لوٹاناہوگا

سرینگر، 28 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور جموں وکشمیرکی سابق وزیر اعلی #محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو کشمیریوں سے جو کچھ چھینا گیا تھا اسے سود کے ساتھ واپس کرنا پڑے گا۔ محبوبہ نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پی ڈی پی کے 22 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2019 میں کئے گئے فیصلے سے #جموں و کشمیر کو ووٹ حاصل کرنے کیلئے بلی کا بکرا بنایا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی ہے کہ #ہندوستان میں واحد #مسلم اکثریتی #ریاست تقسیم ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ #کشمیری عوام کو جو بھی سامنا کرنا پڑا وہ ہندوستان اور اس کے آئین نے نہیں، بلکہ ایک فرد کی پارٹی کے ذریعہ انجام دیا گیاہے۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت غیر قانونی طور پر چھین لی گئی تھی اور 5 اگست 2019 کو لوگوں سے جو کچھ چھینا گیا تھا اسے سود کے ساتھ واپس کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ جب ہندوستان #انگریزوں سے 70 سال بعد آزادی حاصل کرسکتاہے۔جب بی جے پی 70 سال بعد جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ چھین سکتی ہے تو پھر ہم حقوق کی جنگ کیوں نہیں لڑ سکتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button