
بین ریاستی خبریں
مغربی بنگال :کوئلہ گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے بنگال، اڑیسہ اور یوپی سمیت 15 مقامات پرمارا چھاپہ
کولکاتہ، 28 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ایسٹرن کول فیلڈ لمیٹیـڈ کی کان سے چوری کرکے کوئلہ فروخت کرنے کے معاملے میں سی بی آئی نے آج مغربی بنگال، اترپردیش اور اڑیدہ سمیت 15 مقامات پر #چھاپہ مارا۔ اس چھاپے کے دوران 20 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، #زیورات اور #جائیداد کے دستاویزات برآمد ہوئے۔ چھاپوں کے دوران متعدد #بینک لاکر بھی ملے جنہیں کھولناابھی باقی ہے۔ یہ وہی گھوٹالہ ہے جس نے مغربی بنگال کی متعددشخصیات کی نینداڑادی تھی۔
سی بی آئی کے مطابق ایسٹرن کولفیلڈ لمیٹڈ آسنسول اور اس سے متصل نجی اراضی کے لیزعلاقے میں کوئلے کی غیر قانونی کان کنی اور چوری کے الزام میں6 ملزمان اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف 27 نومبر 2020 کو ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سی بی آئی کی ابتدائی تفتیش کے دوران یہ مانا جارہا تھا کہ اس گھوٹالے میں مشرقی کو ل فیلڈ کے اعلی افسران شامل ہیں، جن میں سیکیورٹی کے لئے وہاں تعینات سینٹرل صنعتی سیکیورٹی فورس کے کچھ افسر ملازمین بھی شامل ہیں۔
الزام ہے کہ یہ #گھوٹالہ کروڑوں روپے کا ہے۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد سی بی آئی نے اس معاملے میں مختلف #ریاستوں میں 100 سے زیادہ مقامات پر تلاشی لی۔



