بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

بارہ بنکی حادثے میں 20 افراد ہلاک،2 لاکھ معاوضے کا اعلان

لکھنؤ ،28؍جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی کے بارہ بنکی میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بارہ بنکی میں آج ایک #ٹرک ایک بس سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ڈبل ڈیکر #بس ہریانہ کے #امبالہ سے #بہار جا رہی تھی۔ راستے میں بس خراب ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے یہ سڑک کے کنارے کھڑی تھی، یہ حادثہ #لکھنؤ-ایودھیا قومی شاہراہ پر پیش آیا۔
سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم نے بارہ بنکی روڈ حادثے پر #وزیراعظم آفس کی جانب سے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایم او کی جانب سے کیے گئے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ بارہ بنکی سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپئے اور #زخمیوں کو 50-50 ہزار روپئے کی مالی امداد دی جائے گی۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے بارہ بنکی سڑک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ امیت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ اتر پردیش کے بارہ بنکی میں سڑک حادثہ بہت افسوسناک ہے۔ حادثے میں اپنی جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ میری #ہمدردی ۔پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ مجھے بارہ بنکی میں سڑک حادثے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔
مرنے والوں کے اہل خانہ سے میری ہمدردی اورتعزیت۔ میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی بھگوان سے دعا کرتی ہوں۔ کانگریس کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ حادثے سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button