بین ریاستی خبریں

کیرالا میں کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ، دو دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان

نئی دہلی ،29؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کیرل میں کورونا کے نئے کیسوں میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے 31 جولائی اور یکم اگست کو مکمل #لاک-ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز کیرالا میں کورونا کے 22056 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی اور 131 مریضوں کی موت ہوئی۔ اس وقت ریاست میں 149534 مریض زیر علاج ہیں۔

ابھی تک 3160804 #مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور 16457 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔کیرالہ میں نئے معاملات میں مسلسل اضافے کے پیش نظرمرکزی وزارت صحت نے چھ ممبروں کی ایک ٹیم ریاست میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے کہاکہ مرکزی #حکومت این سی ڈی سی ڈائریکٹر کی سربراہی میں چھ رکنی ٹیم کو کیرالا بھیج رہی ہے۔

یہ ٹیم کورونا مینجمنٹ میں ریاست کی جاری کوششوں کی حمایت کرے گی کیونکہ #کیرالہ میں کورونا کیسوں کی تعداد ابھی بھی زیادہ ہے۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیم ریاستی #صحت کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی، زمینی صورتحال کا جائزہ لے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button