
نئی دہلی29جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اپنا جائزہ لیتے رہنا اور احتساب کرتے رہنا ہمیشہ فائدے مند ہوتا ہے۔جو پارٹیاں اپنا جائزہ لیتی رہتی ہیں وہ ہمیشہ آگے بڑھتی رہتی ہیں۔آج کی #میٹنگ میں ہم #دہلی میں الیکشن کی تیاریوں کے جائزے کے ساتھ ہی شمالی ہند میں #مجلس کی توسیع و استحکام پر بھی مشورہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار کل ہند مجلس اتحادالمسلمین دہلی کے انچارج اور ممبر #پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے کیا۔
وہ دہلی مجلس کے ذمہ داران کو خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ الیکشن قریب ہے۔دہلی میں مجلس کے لیے فضا ہموار ہے اگر ہم عقل و شعور سے کام لے آگے بڑھے تو بہتر نتائج بر آمد ہوں گے۔واضح رہے کہ کل شام دہلی مجلس کے عہدے داران کی ایک #میٹنگ امتیاز جلیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔جس میں دہلی میں آئندہ سال ہونے والے ایم سی ڈی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
#صدر مجلس دہلی کلیم الحفیظ نے کارگزاری پیش کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی سے مسلمان دہلی دنگے،سی اے اے اور این آر سی پر دوہرے رویہ اور تبلیغی جماعت پر وزیر اعلیٰ کے تبصرے کو لیکر بہت ناراض ہیں۔کانگریس اپنا وجود کھوچکی ہے۔بی جے پی کی نفرت پر مبنی پالیسی کی وجہ سے مسلمان اس کا نام بھی سننا گوارہ نہیں کرتا۔اس لیے دہلی میں لوگ کسی متبادل کی تلاش میں ہیں اور مجلس متبادل بنے گی۔مجلس کے کارکنان کاندھے سے کاندھا ملا کر کام کررہے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ مجلس دہلی میں اچھا مظاہرہ کرے گی۔دہلی انچارج نے اب تک کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ کبھی کبھی ذرا سی غلطی نتیجے کو پلٹ دیتی ہے۔اپنا جائزہ لیتے رہنا اور احتساب کرتے رہنا ہمیشہ فائدے مند ہوتا ہے۔جو پارٹیاں اپنا جائزہ لیتی رہتی ہیں وہ اپنی کمزوریوں پر بروقت قابو پالیتی ہیں۔
ہمیں ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاناہے۔سخت فیصلے بھی لینے پڑیں تو لینا ہیں۔پارٹی میں ڈسپلن شکنی برداشت نہیں کرنا ہے۔امتیاز جلیل نے کہا کہ ہم میں سے ہر شخص مجلس کا سپاہی ہے،ہمیں کسی عہدے اور منصب سے اوپر اٹھ کر کام کرنے کی ضروروت ہے۔مہاراشٹر،گجرات اور بہار کے حوصلہ افزا نتائج کے بعد اب ہم شمالی ہند کی دوسری ریاستوں میں بھی مجلس کی شاخوں کو مستحکم کریں گے اس کے لیے جلد ہی نیشنل سطح پر ایک ٹیم بنائی جائے گی۔میٹنگ سے قبل کلیم الحفیظ کی قیادت میں امتیاز جلیل کو عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے کورٹ کا ممبر بننے پر ذمہ داران نے مبارکباد دی اورشال پہناکر نیز گل دستہ پیش کرکے عزت افزائی کی۔
میٹنگ میں شاہ عالم (جنرل سیکریٹری)بلیغ الزماں نعمانی(جنرل سیکریٹری)عبد الغفار صدیقی (آرگنائزیشن سیکریٹری)اقبال انور نقوی (سیکریٹری)ریحان شیخ (سیکریٹری)راجیو ریاض (سیکریٹری)اور جوائنٹ سیکڑیٹریز عارف سیفی،فہمید حسن،اصغر علی انصاری،محمد ساجد عرف بوبی،نیز ایگزیکیٹیو ممبران میں سے فیروز ملک،امیرالدین،اور فیروز خان شریک ہوئے۔اس موقع پر آئی ٹی سیل کے انچارج معروف خان اور مجلس کلچرل ونگ کے کنوینر محمد قاسم عثمانی بھی موجود تھے۔



