دہلی فسادات:عدالت نے ’آپ‘ کے سابق کونسلر طاہر حسین کی ضمانت عرضی پر دہلی پولیس سے مانگا جواب
نئی دہلی، 29 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے شمال مشرقی دہلی میں 2020 کے #فسادات کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی کے سابق #کونسلر #طاہر #حسین کی درخواست ضمانت پر جمعرات کو دہلی پولیس سے جواب مانگا۔جسٹس مکتا گپتا نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ #ہنگامہ سے متعلقہ دیگر مقدمات میں حسین کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرنے والے جسٹس یوگیش کھنہ کے روبرو ضمانت کی درخواست 6 اگست کو درج کی جائے۔
حسین کی طرف سے پیش ہوئے سینئر ایڈووکیٹ موہت ماتھر نے عدالت کو بتایا کہ موجودہ معاملے میں درج ایف آئی آر کے علاوہ ملزمان کے خلاف دیالپور پولیس اسٹیشن میں دیگر ایف آئی آربھی درج ہیں۔ماتھر نے درخواست کی کہ اس درخواست کو جسٹس کھنہ کے سامنے زیر التوا دیگر #درخواستوں کے ساتھ ہی بند کیا جائے ۔ اس ایف آئی آر میں حسین پر دیالپور کے علاقے میں فسادات اور عوامی املاک کو تباہ کرنے کا الزام ہے۔قابل ذکر ہے کہ شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے #تشدد نے #فرقہ وارانہ #جھڑپوں کی شکل اختیار کرلی تھی۔ کم از کم 53 افراد #ہلاک اور 700 کے قریب زخمی ہوئے۔



