بین ریاستی خبریں

ہمارا نعرہ ہے ’جمہوریت بچاؤ، ملک بچاؤ‘، اپوزیشن کا اتحاد ضروری : ممتا بنرجی

کولکاتہ، 30 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اپنا 5 روزہ دہلی دورہ مکمل کرنے کے بعد آج کولکاتہ واپس آگئیں۔ اس سے قبل دہلی میں انہوں نے کہا کہ وہ کئی لیڈران سے ملاقات کی، ان کا دورہ کامیاب رہا۔ اپوزیشن اتحاد پر زوردیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے’جمہوریت بچائو، ملک بچائو‘۔

ممتا نے کہا کہ میں نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے بات کی، اگلی بار ان سے ملاقات کروں گا۔ کورونا کی وجہ سے کئی لیڈرملاقات نہیں کر سکے،میں ہر دو ماہ بعد دہلی آؤں گی۔ٹی ایم سی صدر ممتا بنرجی نے زرعی قوانین اور پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے معاملے پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسانوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ممتا بنرجی 26 جولائی کو بنگال انتخابات کے بعد پہلی بار دہلی پہنچی۔ اس کے بعد انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

ممتا نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے کورونا ویکسین کی کمی اور بنگال کا نام تبدیل کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔اس کے ساتھ انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی، کمل ناتھ، آنند شرما اور ابھیشیک منو سنگھوی سے ملاقات کی۔

#ممتا نے #دہلی کے وزیر اعلی اروند #کجریوال سمیت کئی دیگر لیڈران سے بھی ملاقات کی۔ممتا بنرجی 2024 میں #اپوزیشن اتحاد پرزوردے رہی ہیں۔ انہوں نے ماضی میں سونیا گاندھی سے ملنے کے بعد کہا تھا کہ یہ (اپوزیشن اتحاد) ایک مسلسل عمل ہے،جب مودی اگلا #الیکشن لڑیں گے تو یہ #ملک کے ساتھ ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button