بین ریاستی خبریں

راج کندرا کی آن لائن گیم کمپنی کے نام پر دھوکہ دہی! بی جے پی لیڈر کا دعویٰ ، شلپا شیٹی کا چہرہ دکھاکردیاگیادھوکہ

ممبئی، 30 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بین الاقوامی #فحش #فلم ریکیٹ کیس میں جیل میں بند تاجر اور شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ راج کندرا پر اب آن لائن گیمز میں عام لوگوں کو لاکھوں روپے دھوکہ دینے کا الزام لگا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان رام کدم نے آج ممبئی میں راج کندرا کی کمپنی کے متاثرین کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی۔

بی جے پی کے ترجمان رام کدم نے کہا کہ راج کندرا کی ویان انڈسٹریز نامی کمپنی ہے جس میں وہ ڈائریکٹر ہیں۔ ویا ان جی او ڈی (گیم آف ڈاٹس) نامی کمپنی کا ایک آن لائن گیم ہے۔ لوگوں کو بتایا گیا کہ جی اوڈی ایک آن لائن گیم ہے جو قانونی ہے، یہ ویان کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر بتایا گیا کہ اس کھیل کو حکومت نے تسلیم کیا ہے۔ شلپا شیٹی کی تصویر استعمال ہوئی۔ #شلپا شیٹی کی تصویر کو #تشہیر کیلئے استعمال کیا گیا۔ جی اوڈی کو کھیل کے چہرے کے طور پر پیش کرکے فروغ دیا گیا۔

بی جے پی کے ترجمان رام کدم نے الزام لگایا کہ گیم #ڈسٹری بیوٹر کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا گیا۔ کسی سے30 لاکھ، کسی سے 10 لاکھ کا دھوکہ دیا گیا۔ ڈسٹری بیوٹر کی اصل #کاپی بھی نہیں دی گئی۔ اس گیم میں انعام کی رقم دینے کی بات کہی گئی۔ ملک بھر سے لوگوں کو دھوکہ دیا گیا۔ اندازوں کے مطابق ویان #انڈسٹری نے 2500 سے 3000 کروڑ کی دھوکہ دہی کی ہے۔

جب دھوسے متاثرہ لوگ راج کندرا کے دفتر گئے تو ان کی پٹائی کی گئی۔ کمپنی نے متاثرین کے خلاف ہی شکایت درج کرائی۔ آن لائن گیمز کے ڈسٹری بیوٹر لینے کے بعد ماہانہ آمدنی دینے کی بات کہی گئی تب لوگوں کو سمجھ آیا کہ دھوکہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button