
جے پور ،06؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجستھان کے چھ اضلاع بھرت پور، دوسا، جے پور، #جودھپور، سوائی مادھوپور اور سیروہی کے ضلع پریشد اور #پنچایت سمیتی کے ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ تین مرحلوں میں ہوگی۔ ریاستی #الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے #مرحلے کے لیے 26 اگست، دوسرے مرحلے کے لیے 29 اگست اور تیسرے مرحلے کے لیے یکم ستمبر صبح 7.30 سے شام 5.30 بجے تک #پولنگ ہوگی۔
جبکہ 4 ستمبر کو ووٹوں کی گنتی متعلقہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں کی جائے گی۔کمیشن کے مطابق انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی ان تمام 6 اضلاع کے انتخابی حلقوں میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ العمل ہو گیا ہے جو کہ انتخابی عمل ختم ہونے تک نافذ العمل رہے گا۔الیکشن کمشنر پی ایس مہرا نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر انتخابی جلسوں، عام جلسوں پر مکمل پابندی ہوگی۔
امیدوار صرف پانچ حامیوں کے ساتھ گھر گھر جاکر عوام سے رابطہ کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے تین مراحل کا نوٹیفکیشن 11 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ پرچہ نامزدگی 16 اگست دوپہر 3 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ پرچہ نامزدگی 15 اگست (اتوار) کو جمع نہیں کیے جائیں گے۔ نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی جبکہ نام 18 اگست کی سہ پہر 3 بجے تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی 4 ستمبر کو ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ہوگی۔
Leather Wallet for Men (Maroon)
₹279.00













