ممبئی ،07؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا حکومت نے کہا کہ دیہی علاقوں میں پانچویں جماعت سے ساتویں #جماعت اور شہری علاقوں میں آٹھویں سے بارہویں جماعت کی براہ راست کلاسیں 17 اگست سے شروع ہوں گی۔ اسکول ایجوکیشن کے وزیر ورشا گائیکواڈ نے سینئر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد اعلان کیا ۔ #گائیکواڑ نے کہاکہ دیہی علاقوں میں جہاں آٹھویں سے بارہویں جماعت پہلے ہی شروع ہوچکی ہیں، وہاں پانچویں جماعت سے ساتویںجماعت بھی شروع ہوں گی۔
شہری علاقوں میں جہاں کوئی براہ راست کلاسز نہیں چل رہی تھیں ہاں پہلے کلاس ہشتم سے بارہویں جماعت کی کلاسز دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کہ یہ ان علاقوں میں نافذہوگا جہاں مسلسل کورونا کے کم کیسز ہیں۔ گائیکواڈ نے کہاکہ ہر زون کے لیے کمیٹیاں بنائی جائیں گی، جو یہ فیصلہ کریں گی کہ مختلف کلاسز کے لیے اسکول کھولے جائیں یا نہیں۔
کم انفیکشن کی شرح والے اضلاع میں ساتویں سے بارہویں جماعت تک پہلے ہی اجازت ہے۔ ان میں سے بیشتر اضلاع ودربھا اور #مراٹھواڑہ علاقے ہیں۔ لیکن یہ رعایت ممبئی اور پونے جیسے شہری علاقوں میں نہیں دی گئی کیونکہ وہاں #کورونا کیسز کی تعداد زیادہ تھی۔



