نئی دہلی،8اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے محکمہ صحت نے اتوار کے روز کہا کہ قومی دارالحکومت میں اب تک مکورمائکوسس (بلیک #فنگس) کے 1858 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 686 مریض 5 اگست تک زیر علاج تھے۔محکمہ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ امفوتیرسین-بی کی کل 51540 شیشیاں دہلی کو الاٹ کی گئی ہیں، جن میں سے 42960 شیشیاں موصول ہوچکی ہیں اور اسپتالوں میں تقسیم کی گئی ہیں اور 8080 #شیشیوں کا انتظار ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند نے اب الاٹمنٹ روک دی ہے اور تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایمفوٹیرسین بی #انجکشن براہ راست #مینوفیکچررز سے ان کی ضرورت کے مطابق خریدیں۔دہلی #حکومت نے لیپوسومل امفوٹیرسین بی کے 26700 شیشے اور امفوٹیرسین بی لپڈ کمپلیکس کے 25000 #شیشیاں بھی خریدی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نجی اسپتال بھی اب مینوفیکچررز سے براہ راست خرید رہے ہیں۔



