20 سالہ لڑکے نے اپنی سابق گرل فرینڈ سے دوستی کرنے والے شخص کو قتل کیا
نئی دہلی، 11 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے منگول پوری میں 20 سالہ ایک شخص اور اس کے نابالغ دوست نے اپنی سابق #گرل# فرینڈ سے بات کرنے پرایک شخص کو مبینہ طور پر #چاقو کا وار کرکے #قتل کردیا۔ پولیس نے بدھ کو یہ معلومات دی۔انہوں نے بتایا کہ اسد عرف بلا اور اس کے نوعمر دوست کو قتل کے سلسلے میں منگل کو آنند وہار بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق اسد #دہلی میں #ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کرتا تھا، لیکن کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران وہ #اترپردیش کے کانپور میں اپنے گھر واپس آیا اور یہاں اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ اس کا #رشتہ ٹوٹ گیا۔
پولیس کے مطابق جب اسد کو معلوم ہوا کہ سیف (23) اس کی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ رابطے میں ہے تو وہ جولائی میں دہلی آکر #سیف کو خبردار کیا کہ وہ اس سے دور رہے اور کال نہ کرے، بعد میں وہ واپس کانپور چلا گیا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (بیرونی) پرویندر سنگھ نے کہاکہ تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور پولیس کو بتایا کہ جب سیف نے وارننگ کے باوجود اس کی سابقہ گرل فرینڈ کو فون کرنا بند نہیں کیا تو وہ اس واقعے سے پانچ دن پہلے دہلی میں آیا اور بٹن سے چلنے والا چاقو آن لائن خریدا۔
سنگھ نے بتایا کہ 4 اگست کو اسد نے اپنے #نابالغ دوست کی مدد سے سیف کو ایک پارک میں بلایا اور جب وہ وہاں پہنچا تو دونوں نے اسے چھرا گھونپا اور موقع سے فرار ہوگئے۔سیف کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ سنگھ کے مطابق دونوں ملزمان سیف کو چھورا گھونپتے ہوئے زخمی بھی ہوئے تھے اور دونوں #صفدرجنگ ہسپتال میں علاج کے بعد اترپردیش واپس آئے تھے۔



