تلنگانہ کی خبریں

جمعہ سے قبل مسجد زم زم کریم نگر میں حضرت مفتی محمد عبید اللہ صاحب اسعدی مد ظلہ العالی کا خصوصی خطاب عوام الناس سے شرکت کی اپیل

جمعہ سے قبل مسجد زم زم کریم نگر میں حضرت مفتی محمد عبید اللہ صاحب اسعدی مد ظلہ العالی کا خصوصی خطاب عوام الناس سے شرکت کی اپیل
کریم نگر:(محمد عبد الحميد قاسمی) مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی ناظم جامعہ صدیقہ فیض العلم کریم نگر کی اطلاع کے بموجب کل بتاریخ 13/اگست2021 مطابق 3 محرم الحرام 1443 بروز جمعہ بمقام مسجد زم زم #کشمیر گڈہ، #کریم نگر (تلنگانہ) میں ملک کی نامور شخصیت ،صاحبِ نسبت عالم دین استاذ الاساتذہ حضرت مولانا مفتی  محمد عبیداللہ صاحب قاسمی واسعدی مد ظلہ العالی شیخ الحدیث جامعہ عربیہ ہتورا، باندہ، یوپی کا نماز جمعہ سے قبل ٹھیک 12:50 سے ایمان افروز #خطاب رہے گا ، عوام الناس سے پر خلوص شرکت کی اپیل ہے، علاوہ ازیں بعد نماز #جمعہ 3 تا 5 بجے (عصر) جامعہ صدیقیہ فیض العلم سالم پورہ میں حضرت مفتی صاحب مد ظلہ العالی سے مقامی و قرب و جوار کے علماء و حفاظ کرام خصوصی ملاقات و استفادہ کر سکتے ہیں-

متعلقہ خبریں

Back to top button