
آندھرا کے سی ایم جگن موہن ریڈی نے ہاکی کھلاڑی رجنی سے کی ملاقات 25 لاکھ روپئے سمیت کئی تحائف دیئے
حیدرآباد ،12؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی #کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کی جارہی ہے۔ آندھرا پردیش کی خواتین #ہاکی ٹیم کی کھلاڑی رجنی نے آج #آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی۔ اس دوران سی ایم جگن #موہن ریڈی نے راجنی کی حوصلہ افزائی کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ سی ایم جگموہن ریڈی نے انہیں پھولوں کے #گلدستے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رقم دینے کے علاوہ سی ایم ریڈی نے عہدیداروں کو رجنی کے خاندان میں سے کسی ایک کو نوکری دینے کا حکم دیا۔
یہی نہیں سی ایم ریڈی نے تروپتی میں اپنا گھر بنانے کے لیے رجنی کو 1000 گز زمین اور ہر ماہ 40 ہزار روپئے دینے کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ رجنی آندھرا پردیش کے ضلع چتور کے ایرواری پالیم گاؤں کی رہنے والی ہیں۔ رجنی جنوبی ہندوستان کی واحد خاتون ہاکی کھلاڑی ہیں، جو #ٹوکیو اولمپکس میں ٹیم کا حصہ تھیں۔ رجنی 2016 کے ریو #اولمپکس میں #خواتین ہاکی ٹیم کا بھی حصہ تھیں۔ رجنی اب تک 110 بین الاقوامی ہاکی میچوں میں حصہ لے چکی ہیں۔



