بین ریاستی خبریں
ہائی کورٹ کی پھٹکار کے بعد یوگی حکومت کا اقدام ڈاکٹر کفیل ’میڈیکل ایجوکیشن‘ کے دفتر سے منسلک
الہ آباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) یوگی حکومت اور محکمہ صحت کو الہ آباد ہائی کورٹ کی پھٹکار لگنے کے بعد اب ریاست کا محکمہ صحت حرکت میں آ گیا ہے۔ اسی ضمن میں محکمہ نے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں بچوں کی موت کے بعد معطل چل رہے ڈاکٹر کفیل خان کو ڈائریکٹر میڈیکل #ایجوکیشن سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل منیش گوئل نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ایڈیشنل #ایڈوکیٹ جنرل منیش گوئل نے بتایا کہ دیگر معاملوں میں بھی معطلی کی کارروئی کی گئی ہے جو تاحال پوری نہیں ہوئی ہے۔
اس سے بچوں کی موت کے معاملہ میں معطلی ہٹ جانے کے بعد بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ #عدالت نے اب عرضی پر 14 دنوں کے اندر حقائق حلف نامہ کے ذریعے داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر کفیل خان کے معاملہ کی ہائی کورٹ میں آئندہ سماعت 31 اگست کو ہوگی۔
خیال رہے کہ 6 اگست کو سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے پوچھا تھا کہ چار سال مکمل ہو جانے کے بعد بھی محکمہ کی کارروائی پوری کیوں نہیں ہو سکی ہے۔ اس پر ریاستی حکومت نے بدھ کے روز جواب داخل کیا۔وہیں، #ڈاکٹر #کفیل #خان سے وابستہ ایک اور معاملہ میں داخل کی گئی عرضی پر سماعت مؤخر ہو گئی ہے۔
جس کے سبب علی گڑھ مسلم #یونیورسٹی میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملہ میں درج مقدمہ کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت نہیں ہو سکی۔ دراصل، اس معاملہ میں حکومت کا رخ پیش کرنے والے وکیل پتنجلی مشرا صحت کی وجوہات پر عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ اب اس معاملہ کی سماعت 17 اگست کو ہوگی۔



