بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس کی وجہ سے تیسری موت

رائے گڑھ میں 69 سالہ شخص کی موت

ممبئی ،13؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے رائے گڑھ میں #کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویرینٹ کی وجہ سے ایک موت سامنے آئی ہے۔ #مہاراشٹرا میں ڈیلٹا پلس کی یہ تیسری موت ہے۔ وائرس کے اس ویرنٹ میں پہلی موت رتنا گیری اور دوسری #ممبئی میں درج ہوئی۔ رائے گڑھ ڈسٹرکٹ کلکٹر ندھی چودھری نے #ڈیلٹا پلس کے ایک 69 سالہ شخص کی موت کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔یہ بات قابل غور ہے کہ اس سے قبل ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں ایک خاتون ڈیلٹا پلس ویرینٹ سے مر گئی تھی۔ اس 63 سالہ خاتون نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لی تھیں۔ 21 جولائی کو وہ ٹیسٹ میں کوویڈ پوزیٹو پائی گئی اور 27 جولائی کو اس کی موت ہوگئی۔اس خاتون کو ذیابیطس سمیت کئی مسائل تھے۔ یہ خاتون ممبئی کے ان سات مریضوں میں سے ایک تھی جنہوں نے حال ہی میں ڈیلٹا پلس سے پوزیٹیو پائے گئے ۔

ڈیلٹا پلس کو اس کے دو قریبی ساتھیوں میں بھی شناخت کیا گیا ہے۔ اسپتال میں وہ آکسیجن سپورٹ پر تھیں ،اس خاتون کی کوئی سفری ریکار نہیں تھا۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کوویڈ 19 کے ڈیلٹا پلس کے بارے میں تشویش مسلسل بڑھ رہی ہے۔ مہاراشٹرا کے بارے میں بات کریں تو کل 60 سے زیادہ ڈیلٹا پلس #مریض ہیں۔ ڈیلٹا پلس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان ویکسین کی کمی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button