بین ریاستی خبریں

بچوں کے بھیک مانگنے کے خلاف درج پی آئی ایل پر مرکز اور دہلی حکومت سے جواب طلب

نئی دہلی ،13؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو عام آدمی پارٹی اور مرکز سے بچوں کے بھیک مانگنے کے خاتمے کے لیے دائر کی گئی ایک عوامی مفاد کی درخواست (پی آئی ایل) پر جواب مانگا ہے۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس امیت بنسل نے اجے گوتم کی درخواست پر نوٹس جاری کیا۔ بنچ نے مرکز اور دہلی حکومت سے دہلی کمیشن برائے تحفظ حقوق اور دہلی پولیس سے بھی جواب طلب کیا ہے۔

گوتم نے الزام لگایا کہ شہر کے ہر حصے میں #بھکاریوں کی موجودگی کے باوجود حکام نے اس برائی کوختم کرنے کے لیے کوئی اصلاحی اقدامات نہیں کیے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ بچوں کے بھیک مانگنے کی اس برائی کے پیچھے #بھیک #مافیا سرگرم ہیں اور حقیقت میں وہ #معصوم #بچوں کو بھیک مانگنے کے لیے #اغوا کرکے ان کے ساتھ #استحصال کرتے ہیں اورتشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے بچوں کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا جاتا ہے تاکہ وہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ ہمدردی حاصل کر سکیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام طور پر سردیوں کے موسم میں دیکھا جاتا ہے کہ عورتیں زیادہ ہمدردی حاصل کرنے کے لیے بچوں کو بغیر #کپڑے کے گود میں لیے رہتی ہیں۔

بہت سے معاملات میں یہ مافیا گروہ اور لڑکیاں جان بوجھ کر چھوٹے بچوں کو منشیات دیتے ہیں تاکہ عوامی ہمدردی حاصل کرسکیں جہاں 9 سے 12 ماہ کی عمر کے بچوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔درخواست میں دلیل دی گئی کہ ہندوستان کا آئین ریاست کو حکم دیتا ہے کہ وہ بچوں کی نشوونما کے لیے بہترین مواقع فراہم کرنے کی کوشش کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ان کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button