
تمل ناڈو حکومت کاپٹرول ٹیکس 3 روپئے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان-زچگی کی چھٹی کو 9 ماہ سے بڑھا کر 12 ماہ کر دیا گیا
خواتین سرکاری ملازمین کے لیے زچگی کی چھٹی کو 9 ماہ سے بڑھا کر 12 ماہ کر دیا گیا
تمل ناڈو ،13؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تملناڈو قانون ساز اسمبلی کا بجٹ سیشن آج سے شروع ہوا ہے۔ ریاستی وزیر #خزانہ پی ٹی آر پلانیویل تیاگ راجن نے ریاست کی تاریخ میں اپنا پہلا ای #بجٹ پیش کیا۔ تمل ناڈو حکومت نے #پیٹرول #ٹیکس 3 روپئے فی لیٹر کم کرنے کا بڑا اعلان کیا ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست کو ہر سال 1160 کروڑ روپئے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔اس کے علاوہ بجٹ میں خواتین سرکاری ملازمین کے لیے زچگی کی چھٹی کو 9 ماہ سے بڑھا کر 12 ماہ کر دیا گیا ہے۔
مرکز برائے موسمیاتی تبدیلی 500 کروڑ روپئے کی لاگت سے قائم کی جائے گی۔ 20000 کروڑ روپئے ریاست کے تمام سیلف ہیلپ گروپس میں کریڈٹ کے طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ ریاست کے تمام 79395 چھوٹے دیہات میں ہر شخص کو روزانہ 55 لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ایک لاکھ سے زیادہ آبادی والے 27 شہروں میں زیر زمین نکاسی کی اسکیم نافذ کی جائے گی۔تمل ناڈو میں مرکزی اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے کے قانون سازوں نے احتجاج کے طور پر جمعہ کو سیشن کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ دراصل اسپیکر اپاپو نے اپوزیشن پارٹی کو بولنے نہیں دیا جس کی وجہ سے ایم ایل اے غصے میں واک آؤٹ کر گئے۔
قائد حزب اختلاف کے پلانی سوامی نے وزیر خزانہ پلانیول تیاگ راجن کی جانب سے ڈی ایم کے حکومت کے پہلے بجٹ کی پیشکش سے پہلے کھڑے ہو کر بات کی۔ اسپیکر اپاو نے پلانی سوامی کو یہ کہتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کر دیا کہ پلانی سوامی پیر کو بات کر سکتے ہیں کیونکہ بجٹ پہلے پیش کرنا ہوگا۔ اپاپو نے راجن سے کہا کہ وہ ریاست کا پہلا پیپر لیس الیکٹرانک بجٹ پیش کریں۔ احتجاج میں اے آئی اے ڈی ایم کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔



