تلنگانہ کی خبریں

کالے ہرن کا شکار۔دو گرفتار

حیدرآباد (ایجنسیاں) ضلع نظام آباد میں دو شکاریوں کو پولیس نے گرفتار کرلیاجنہوں نے کالے ہرن کا شکار کیاتھا۔ان کے قبضہ سے مردہ ہرن ضبط کئے گئے ۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔دو شکاریوں جن کی شناخت ضلع کے بھکنور منڈل کے کے راملو اور کے سائیلو کے طورپر کی گئی ہے ، نے یہ شکار کیاتھا۔انہوں نے ان ہرنوں کے گوشت کو فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔یہ دونوں اپنی موپیڈ پر ان مردہ ہرنوں کو لے جارہے تھے کہ ان کا تعاقب کیاگیا اور ان کو حراست میں لے لیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button