گوہاٹی،14اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسام حکومت نے کہا ہے کہ ریاست کا کیٹل پروٹیکشن ایکٹ (آسام کیٹل پروٹیکشن بل، 2021) #گائے کا #گوشت کھانے کے تنازعات پر پرتشدد واقعات سے بچنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ وزیراعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے کہاکہ ہم نے یہ بل اسمبلی اجلاس کے پہلے دن پیش کیا۔ وقفہ کی مدت تقریبا 30 دن تھی، اب ہم تمام ترامیم پر غور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ یہ دراصل ایک یا دو ترامیم ہیں۔ تاہم #اپوزیشن اس کے بارے میں مناسب حقائق پیش نہیں کر سکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے #مویشیوں کا بل اس وقت کی #کانگریس #حکومت کے 1950 کے بل پر اصلاحات کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل آرٹیکل 48 اور مہاتما گاندھی کے خیالات سے متاثر ہے۔آسام اسمبلی نے حکومت کی جانب سے بل کو سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے سے انکار کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے واک آؤٹ کے دوران #مویشیوں کے #ذبح، کھپت اور نقل و حمل کو منظم کرنے کے لیے آج ایک بل منظور کیا۔ اسپیکر بسوجیت دیماری نے باضابطہ طور پر آسام مویشی تحفظ بل، 2021 کی منظوری کا اعلان کیا۔



