بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

ممبئی: این سی بی کے رڈار پر منشیات کا بڑا اسمگلر موسیٰ، کولمبیا کے کارٹیل سے جڑے ہیں تار

ممبئی ،18اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نارکوٹکس کنٹرول #بیورو (این سی بی) سمیت کئی ایجنسیاں شہر میں ڈرگ مافیا ؤں پر اپنی گرفت سخت کر رہی ہیں۔ اب این سی بی کے رڈار پر ممبئی کا سب سے بڑا #ڈرگ #مافیا #موسیٰ ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ایک افریقی شہری موسیٰ اس کاروبار کے ذریعے روزانہ دو کروڑ روپے کماتا ہے۔ وہ موجودہ دور میں #ممبئی کا سب سے بڑا #گینگسٹربھی مانا جاتا ہے۔ تاہم موسیٰ گزشتہ ہفتے این سی بی کے #چھاپوں کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گینگسٹر اپنے تحفظ کے حوالے سے بھی بہت محتاط ہے۔ اس کے ساتھ اسلحہ سے لیس محافظ بھی ہوا کرتا ہے ۔ موسیٰ اپنا پورا گورکھ دھندا مان خورد اور واشی کے درمیان جنگلی علاقہ سے چلاتا ہے۔ جنگل کے ارد گرد دلدل کی وجہ سے یہاں تک پہنچنا آسان نہیں ہے۔ موسیٰ جو کہ پرانے وقتوں سے اس علاقہ میں اپنا کاروبار چلا رہا ہے ، جنگلاتی جغرافیہ سے بھی پوری طرح واقف ہے۔پچھلے ہفتے این سی بی کے چھاپوں کے دوران ، موسیٰ بچ گیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ان کے ایک اہم محافظ ، اوبی یورا ایک ویلر کو این سی بی نے گرفتار کرلیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران موسیٰ اور اس کے محافظ نے #نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے افسران پر بھی حملہ کیا ، جس میں کچھ افسران شدید زخمی ہوئے۔موسیٰ ممبئی میں کوکین ، ہیروئن اور ایم ڈی کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔ وہ کبھی بھی اپنے اڈے سے باہر نہیں جاتا ، ممبئی کے تمام منشیات فروش اس سے منشیات خریدکرتے ہیں۔

این سی بی کے مطابق موسیٰ کا تعلق #کولمبیا کے ڈرگ کارٹیل سے ہے ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو اب منشیات فروشی کے بے تاج بادشاہ موسیٰ کی تلاش میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button