مہاراشٹرا: شیو سینا بھا جپا کے’ جن آشیرواد یاترا‘ پر برہم جن آشیرواد یاترا کرونا کو دعوت دینے جیسا ہے : سنجے راوت
ممبئی ،18اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا میں حکمراں شیو سینا اور اپوزیشن بی جے پی کے درمیان تنازع پھر منظر عام پر آگیاہے۔ بی جے پی #مودی حکومت میں چار نئے مقرر کردہ مرکزی وزراء کے ذریعہ نام نہاد ’جن آشیرواد یاترا ‘ نکال رہی ہے، یہ مارج #شیوسینا کو پسند نہیں ہے۔ بدھ کو شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے پوچھا کہ کیا یہ مارچ کرونا کی تیسری لہر کو دعوت دینا نہیں ہے ؟ ۔شیوسینا کے رہنما #سنجے #راوت کا کہنا ہے کہ بغیر #ماسک کے بھیڑ اکٹھا کرنا اور کروناضابطہ کی خلاف ورزی کرنا کرونا کی تیسری لہر کو دعوت دینے کے مترادف ہے ، لہٰذا پولیس کی کارروائی درست ہے۔
راوت نے کہا کہ بہت سے لوگ اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ کیا اس مارچ سے کورونا نہیں پھیلے گا؟جمعرات کو مرکزی وزیر نارائن رانے ممبئی میں جن آشیرواد یاترا نکالیں گے۔ وہ شیواجی پارک میں بالا صاحب #ٹھاکرے کے اسمارک کا دورہ کریں گے۔ یہ مارچ ممبئی کے ان علاقوں سے گزرے گا، جہاں شیو سینا کا غلبہ ہے۔ دراصل بلدیاتی انتخابات 2022 میں ہونے جا رہے ہیں۔ بی جے پی ممبئی میں رہنے والے کونکن کے لوگوں کی نارائن رانے کے ذریعے لبھاناچاہتی ہے، جبکہ شیو سینا انہیں اپنے گڑھ میں نقب لگانے نہیں دینا چاہتی۔
دوسری طرف مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ سنجے راوت کو بتایاجائے کہ مارچ میں ہم نے ماسک نہ پہننے والے لوگوں کے متعلق نوٹس لیا ہے ، لیکن ہم حکومت کی پالیسیوں سے عوام کو روبرو کرانا ترک نہیں کریں گے ۔



