نئی دہلی18اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سینٹرل بیوروآف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے سنسنی خیز شینا بورا قتل کیس میں اپنی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ #شینا کی والدہ اور سابق میڈیا ایگزیکٹو اندرانی #مکھرجی اس معاملے میں #مقدمے کا سامنا کر رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایاہے کہ جانچ ایجنسی نے ممبئی کی خصوصی عدالت کو بتایا ہے کہ 2012 کے قتل سے متعلق اس کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں۔
سی بی آئی نے اس معاملے میں تین چارج شیٹ اور دو ضمنی چارج شیٹ دائرکی ہیں جس میں اندرانی مکھرجی ، ان کے #ڈرائیور شیامور رائے ، سابق شوہرسنجیوکھنہ اورپیٹر مکھرجی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ اندرانی کو 2015 میں 25 سالہ شینا بورا کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ شینا پہلی شادی سے اندرانی کی بیٹی تھی۔



