
ٹوکیواولمپکس میں میڈل یافتہ کے اعزاز میں تقریب کا آغاز-میرٹھ میں میجر دھیان چند کے نام پر قائم ہوگی اسپورٹس یونیورسٹی
سی ایم کا اعلان ، دو کھیلوں کو سرکالار لے گی گود
لکھنؤ ،19اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ریاست کے وزیر اعلیٰ اور’مکھیا ‘یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ میں واقع اٹل بہاری واجپائی اِکانا اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب میں ٹوکیو اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کو دو کروڑ اورمردوں کی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک کروڑ کی انعامی رقم کا چیک دیا گیا۔
چیف منسٹر #یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی حکومت میرٹھ میں میجر دھیان چند کے نام سے اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرے گی۔ اس کے علاوہ ریاستی سرکار دو کھیلوں کو گود لے گی ، جنہیں اگلے 10 سالوں کے لیے مالی تعاون کیا جائے گا۔ اس میں ایک کشتی اور دوسرا کوئی دوسرا کھیل ہے۔ لکھنؤ میں ایک ریسلنگ اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی۔تقریب میں اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کا موقع ہے ،جب ہم اولمپک تمغہ جیتنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ ہندوستان نے #اولمپکس کی #تاریخ میں اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پی ا یم #مودی کا کہنا ہے کہ جو بھی اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے ، اس کا اعزاز کیا جانا چاہیے۔ مردوں کی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ روپے سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی خواتین ہاکی کی ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے کے چیک سے نوازا گیا۔ جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا کو سب سے زیادہ2 کروڑ روپے کے چیک سے نوازا گیا۔
کھلاڑیوں نے اس اعزاز کے لیے ریاستی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ ہاکی ٹیم کی کھلاڑی رانی رام پال نے کہا کہ دیگر کھیلوں کے کھلاڑی کو بھی اس سے ترغیب ملے گی ،کھیلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ ایک اچھی کوشش ہے۔ مردوں کی ہاکی ٹیم کے #کپتان من پریت نے کہا کہ ہمیں پہلے کسی ریاست نے اس طرح کے اعزازسے نہیں نوازا، اس اعزاز کیلئے یوپی کی یوگی سرکار کاتہہ دل سے شکریہ۔ گورنر آنندی بین پٹیل ، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نیرج چوپڑا اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیج پر پہنچے۔
ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما کے علاوہ دیگر کئی مشہور شخصیات تقریب میں موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز ریاستی نغمہ سے ہوا۔ کھلاڑیوں کو انعامی رقم اس طرح دی گئی ہے ۔طلائی تمغہ یافتہ #نیرج چوپڑا ، دو کروڑ،روی کمار دہیا ، 1.5 کروڑ ،میرابائی چانو – 1.5 کروڑ،پی وی #3سندھو، ایک کروڑ،بجرنگ پونیا – ایک کروڑ، #لولینا، ایک کروڑ۔دیپک پونیا ، 50 لاکھ،ادیتی اشوک، 50 لاکھ، #ہاکی ٹیم کا عملہ 10 لاکھ فی ممبر۔وجے شرما (میرابائی کوچ) – 10 لاکھ۔اس کے علاوہ مردوں کی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک کروڑ کا #انعام دیا گیا ہے ۔ نیز #خواتین ہاکی ٹیم کی ہر #کھلاڑی کو50 لاکھ دیئے گئے ہیں۔
Uttar Pradesh Governor Anandiben Patel and CM Yogi Adityanath felicitate Olympic medal winners Neeraj Chopra, Ravi Dahiya, PV Sindhu, Lovlina Borgohain, Bajrang Punia and other Olympians at Ekana Stadium in Lucknow pic.twitter.com/aJEuLbDIVE
— ANI UP (@ANINewsUP) August 19, 2021



