
دہلی : نوکری کاجھانسہ دے کر چلتی کار میں خاتون سے اجتماعی عصمت دری، دو ملزمین گرفتار
نئی دہلی،19اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے شاستری پارک علاقے میں چلتی گاڑی میں خاتون کے ساتھ #اجتماعی #زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 16 اگست کو پیش آیا، جب #خاتون نے #پولیس سے شکایت کی کہ اس کے ساتھ دو افراد نے اجتماعی زیادتی کی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمین اور متاثرہ دونوں گریٹر #نوئیڈا علاقے کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے خاتون کی شکایت کے بعد #گینگ #ریپ کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
دہلی پولیس کے مطابق متاثرہ نے ملزم کی شناخت سوشل میڈیا کے ذریعے کی تھی۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں متاثرہ نے بتایا کہ اس کے پاس فی الحال نوکری نہیں ہے اور ملزم نے اسے نوکری دلانے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے بعد اسے دہلی لانے کے بعد اس نے شاستری پارک کے علاقے میں چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کی اور پھر موقع ملنے کے بعد اسے ایک ویران جگہ پر اتار کر فرار ہوگئے۔
دہلی پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران انہوں نے علاقے میں نصب کئی سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گاڑی کا نمبر نظر آ رہا تھا اور پھر گاڑی کی تفصیلات نکالنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ فی الحال پولیس اس معاملے میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔



