لکھنو، 20 اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گینگسٹر #وکاس دوبے #انکائونٹر معاملہ میں سپریم کورٹ کی نگرانی میں تشکیل دی گئی تین رکنی جیوڈشیل کمیٹی نے ریاستی اسمبلی میں اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ پیش کی گئی اس رپورٹ میں وکاس دوبے کی موت کے سلسلہ میں یوپی #پولیس کو #کلین چٹ دی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیاکہ وکاس دوبے کی موت کے وقت کے سلسلہ واقعات کے تعلق سے جو ثبوت موجود ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ موت کے حوالہ سے یوپی پولیس نے جو بیان دیا ہے اس کی صداقت پر کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے۔



