
اویسی بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے بیان بازی کر رہے ہیں-کانگریسی لیڈرپرمودتیواری کابیان
افغانستان سے شہریوں کوبروقت نہ لانے پرسرکار کو گھیرا
الہ آباد21اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے سینئر لیڈر اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن پرمود تیواری نے ہفتہ کوبڑابیان دیاہے۔ اسدالدین اویسی کے طالبان کے بارے میں بیان پر کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے کہاہے کہ اویسی بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے بیان بازی کر رہے ہیں۔
کیونکہ #اویسی بی جے پی کی مرضی کی #زبان بولتے ہیں۔ #کانگریس لیڈر #پرمود تیواری نے کہا ہے کہ ملک کا مفاد سب سے بڑا ہے اور ہندوستان کے لوگوں کی حفاظت سب سے بڑی ہے۔ پرمود تیواری نے کہاہے کہ کشمیر ، پاکستان مقبوضہ کشمیر ، چین ، پاکستان اور افغانستان سب سے زیادہ حساس ہیں ، اس لیے ان محاذوں پر سیکورٹی کے نظام کو مضبوط کرنے کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کو پناہ نہ ملے۔
انہوں نے اب تک #افغانستان میں پھنسے ہندوستانیوں کوبحفاظت بھارت نہ لانے کی مرکزی حکومت کی بڑی #غلطی قرار دیا ہے۔ تیواری نے الزام لگایا ہے کہ طالبان افغانستان کے اضلاع اور ریاستوں پر مسلسل قبضہ کر رہے تھے ، لیکن افغان فوج نے #طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ، یہ طالبان سے نہیں لڑ رہی ہے۔ اس کے باوجود حکومت ہند یہ سب کچھ نہیں دیکھ رہی تھی اور انہوں نے وہاں رہنے والے ہندوستانیوں کوبروقت ملک واپس لانے کا کام نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے ہندوستانیوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی افغانستان میں پھنسی ہوئی ہے۔



