دہلی ، 21اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دارالحکومت دہلی میں اب بازارپہلے کی طرح کھلیں گے ۔ وزیر اعلیٰ #اروند #کیجریوال نے بتایا کہ پیر سے تمام مارکیٹ اپنے حسب سابق معمول کے مطابق کھلیں گے۔ کرونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے اب تک مارکیٹ رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت تھی، چونکہ اب کورونا کے کیسز میں کمی ہوئی ہے ، اس لئے ان تمام پابندیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کوویڈ 19 کی وجہ سے دہلی کی مارکیٹوں کو رات 8 بجے تک کام کرنے کی اجازت دی گئی۔
خیال رہے کہ #دہلی میں #کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بازاروں پر ہر قسم کی پابندیاں عائد کردی گئی تھیں، کئی مہینوں تک مارکیٹ مکمل طور پر بند تھے ، لیکن جیسے جیسے کرونا کیسز میں کمی ہوئی ہے ، انہیں یکے بعد دیگرے کھولنے کی اجازت دی گئی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کئی پابندیاں بھی عائد کی گئیں۔
ساتھ ہی کرونا ضابطہ کی عدم تعمیل کی وجہ سے درمیان میں کئی #مارکیٹ بند کرنے کاحکم بھی جاری کیاگیا،لیکن اب دہلی کی مارکیٹ تمام پابندیوں سے آزاد ہو گئی ہیں۔ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ہفتے کے روز دہلی میں 19 نئے مریض سامنے آئے ، جبکہ 48 افراد کورونا سے صحت یاب ہوکرگھر لوٹ گئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک بھی مریض #کورونا #انفیکشن سے نہیں مراہے، اس وقت پازیٹیو شرح 0.03 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔



