ممبئی22اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شیوسیناکے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے تقسیم ہند کا موازنہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے کیا ہے۔ انہوں نے اتوارکوکہاہے کہ یہ واقعہ ملکی خودمختاری اور وجود کی تباہی کے درد کی یاد دہانی ہے۔ اپنے ہفتہ وار کالم روک ٹوک میں جو پارٹی کے #اخبار میں شائع ہوا ہے ، راوت نے یہ بھی کہا کہ اگرناتھورام گوڈسے مہاتما #گاندھی کے بجائے #پاکستان کے معمار #جناح کو قتل کر دیتے تو تقسیم کو روکا جا سکتا تھا۔
#مراٹھی #روزنامہ کے ایگزیکٹو #ایڈیٹر #راوت نے کہاہے کہ افغانستان کی صورتحال مجھے ملک کے وجود اور خودمختاری کی تباہی کی یاد دلاتی ہے۔ راوت نے ہندوستان کی تقسیم کا موازنہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے کیا اور کہاہے کہ افغان فوجی بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ تقسیم کے درد کو اس وقت تک نہیں بھلایا جا سکتا جب تک کہ جوحصہ علیحدہ ہو گیا اسے واپس نہ لیا جائے۔
راوت نے کہاہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اکھنڈ بھارت ہونا چاہیے ، لیکن ایسا نہیں لگتا کہ یہ ممکن ہوگا۔ لیکن دنیا امید پر رہتی ہے۔ اگر وزیر اعظم نریندر مودی اکھنڈ ہندوستان چاہتے ہیں تو ان کا استقبال ہے۔ انہیں بتانا ہوگا کہ پاکستان کے 11 کروڑ مسلمانوں کے لیے ان کاکیامنصوبہ ہے۔



