بین ریاستی خبریں

کشمیر اندرا ریمارکس پر تنازعہ: سدھو نے دونوں مشیروں کو طلب کیا ، منیش تیواری بھی برہم

چنڈی گڑ ھ ، ۲۳؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کشمیر اور #پاکستان جیسے حساس مسئلہ پر #پنجاب #کانگریس کے صدر  #نوجوت سنگھ #سدھو کے دو #مشیروں کی بیان بازی کی وجہ سے پنجاب کا سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا۔ اتوار کو وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے دونوں مشیروں کو آڑے ہاتھ لیا۔پیر کو رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے بھی کیپٹن کی بات کی تائید کی۔ تیواری (Manish Tewari) نے سخت سوال کیا کہ پارٹی تو دور کی بات ہے ، کیا ایسے لوگ ملک میں رہنے کے بھی مستحق ہیں؟

وہیں معاملہ میں تنازعہ بڑھنے کے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے دونوں مشیروں مالویندر سنگھ مالی اور ڈاکٹر پیارے لال گرگ کوبات چیت کے لیے اپنی رہائش پٹیالہ بلایا ہے۔آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا ایک متنازعہ خاکہ پوسٹ کرنے پر سدھو کے مشیر مالویندر مالی نے کہا کہ جو کچھ بھی کہنا تھا ، اس نے سوشل میڈیا پر کہہ دیا ہے، وہ حرف ِ آخر ہے ۔ہمیں پنجاب کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔

سدھو سے ملاقات کے بعد پیارے لال گرگ نے کہا کہ انہوں نے سدھو سے ریاست کے ترقیاتی مسائل پر بات کی۔ گرگ نے کہا کہ جب کوئی حکومت اچھا کام کرتی ہے تو ہم اس کی تعریف کرتے ہیں ، اگر وہ برا کام کرتا ہے تو ہم اس کی تنقید بھی کرتے ہیں۔پنجاب کانگریس انچارج ہریش راوت نے کہا کہ انہوں نے نوجوت سدھو سے بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ اس صورت حال میں امکان ہے کہ انتخابات کے وقت اس طرح کے تنازعات سے سیاسی فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ #جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ کسی کو اس کے بارے میں شک کرنے کا حق نہیں ۔سدھو کے مشیر کی جانب سے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا ایک متنازعہ خاکہ پوسٹ کرنے پر راوت نے کہا کہ وہ سب سے زیادہ مقبول رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ وہ ہمارے لیے ماں کی طرح ہیں، اگر اس کے بارے میں کوئی توہین آمیز بات کہی گئی تو ہم اس کی مذمت کریں گے۔ الزامات ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button