قنوج ، ۲۴؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گزشتہ پیر کے روز یو پی کے ضلع قنوج کے چھبرامئو میں جی ٹی روڈ کی توسیع کیلئے سکندر پور علاقہ میں رائے پور میں واقع ٹیلے کی کھدائی میں سکوں سے بھری ہوئی ایک صراحی برآ مد ہوئی ،جسے جے سی بی ڈرائیورلے کر فرار ہوگیا۔ دیہی باشندوں کو ٹیلے کے قریب کچھ سکے ملے ہیں۔ اس کی دھات کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ دیہی باشندوں نے بتایا کہ صراحی سکوں سے بھری ہوئی تھی۔
#سکوں سے بھری #صراحی ملنے کی خبر پر دیہی باشندوں کا ہجوم جمع تھا۔ دیہی باشندوں نے بتایا کہ ٹیلے سے برآمد صراحی میں قدیم عہد کے #ایلومنیم کے #سکوں سے بھری ہوئی تھی ۔جسے جے سی بی ڈرائیور #سونے اور #چاندی سمجھ کر لے فرار ہوگیا۔واضح ہو کہ اس صراحی میں برآمد ہونے والے کچھ سکے گاؤں والوں کوبھی موقع سے ملے ہیں۔گاؤں کے لوگ سکے کی دھات کو پہچاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کچھ دیہاتیوں نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملہ کی اطلاع ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کو دی ہیں۔خیال رہے کہ اب پولیس جے سی بی ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے کوتوال ونود کمار مشرا نے بتایا کہ معاملہ ان کے علم میں نہیں ہے۔ دیہی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیلہ قدرتی دھاتوں سے بھرا ہوا ہے۔



