
سونو سود ’ملک کے منٹورس ‘ پروگرام کے لیے ہمارے برانڈ ایمبیسڈر بننے پر راضی : سی ایم کیجریوال
نئی دہلی،27؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند #کیجریوال نے جمعہ کو بالی وڈ #اداکار اور سونو سود کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی، جنہوں نے ملک بھر کورونا وبائی امراض کے دوران قابل تعریف خدمات انجام دیں ۔ اس موقع پر کیجریوال نے کہا کہ پورے ملک میں کہیں بھی کوئی بھی مصیبت میں ہوتا ہے تو ان سے رابطہ کرتا ہے وہ ان کی مدد کرتے ہیں، یہ وہ حیرت انگیز کارنامہ جو #حکومت نہیں کرپارہی ہے ،وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ #سونوسود نے ’دیش کے مینٹرز‘ پروگرام کے لیے ہمارے برانڈ ایمبیسڈر بننے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کے منٹورس پروگرام کے تحت بچوں کو اپنے کیرئیر میں آگے بڑھنے کے بارے میں رہنمائی کی جائے گی۔ ہم لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں، آپ آگے آئیں اور بچوں کے منٹورس بنیں۔ سی ایم کیجریوال نے کہا کہ بعض اوقات بچے دباؤ میں رہتے ہیں اور کچھ رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موقع پر سونو سود نے کہاکہ ترقی تب ہی ہوسکتی ہے جب تعلیم کی سطح بڑھے گی۔
مجھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ دہلی میں تعلیم میں کس قسم کی تبدیلی آئی ہے۔سونو نے کہاکہ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ دہلی حکومت کے اس پروگرام کا حصہ بنیں۔ گفتگو کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے سیاست کے بارے میں بحث نہیں کی، لیکن ہم نے جو بحث کی وہ سیاست سے بھی بڑی ہے۔



