
میں نے کچھ غلط نہیں کیا ، شیو سینا حکومت میں ہونے کا فائدہ اٹھا رہی ہے: نارائن رانے
ممبئی ، 27اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر نارائن رانے جنہیں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو #ٹھاکرے کو تھپڑ مارنے کے متنازعہ بیان کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ، نے جمعہ کو ریاست میں حکمراں #شیوسینا کی نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام لگائے ۔ انہوں نے #الزام لگایا کہ شیوسینا اقتدار میں رہنے کا فائدہ اٹھا رہی ہے لیکن میں ان چیزوں سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوں۔رانے نے کہا کہ’ میں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے، وہ (شیو سینا) بااقتدار ہونے کا فائدہ اٹھا رہی ہے ، اس لیے انہوں نے مجھے گرفتار کیا۔
رانے کے مطابق #کرونا معاملے میں #مہاراشٹرا پہلے نمبر پر ہے،موجودہ حکومت نے کرونا دوران کچھ نہیں کیا، #سشانت سنگھ کا قتل کر دیا گیا۔ دشا سالیان کا #زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ، اس کے باوجود مجرم آزاد گھوم رہے ہیں‘۔انہوں نے الزام لگایا کہ میرے گھر کے سامنے شیوسینا کے کارکنان آئے ہوئے تھے، انہیں پولیس کا تحفظ حاصل تھا۔ شیو سینا نے گزشتہ دو سالوں میں کونکن خطہ کے لیے کیا کیا ، اس خطے کو کیا دیا؟
انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ میرے خلاف ایکشن لیتے ہیں تو میں ان سے ڈر جاؤں گا، لیکن ہماری یاترا (جن آشیرواد یاترا) اب تک مکمل کامیابی رہی ہے۔شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت کی تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر رانے نے کہا کہ وہ محض لغویات پر مبنی گفتگو کرتے ہیں، ونایک اور #سنجے راوت شیوسینا کے زوال کی گھڑی میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔



