
ایم پی کے وزیر داخلہ نے کہا چوڑی والے واقعے کے بعد تھانے کا گھیراؤکرنے کے معاملے میں گرفتار شخص کے تار پاکستان سے منسلک
بھوپال، 30 اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ اندور میں حالیہ چوڑی کے واقعے کے بعد پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرنے اور اشتعال انگیز پیغامات پھیلانے کے الزام میں گرفتار چار افراد میں سے ایک التپش خان کے تار پاکستان سے جڑنے کے بھی شواہد ملے ہیں۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ التمش خان نامی یہ شخص آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی کی پارٹی سے بھی وابستہ ہے۔ اویسی حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ پولیس نے ہفتہ کو چار افراد کو گرفتار کیا جن میں سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغامات پوسٹ کرنے سے متعلق التمش خان بھی شامل ہے ۔
مشرا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ اندور میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش میں ملوث ملزم اور اسد الدین اویسی کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے التمش خان کے رابطے کے شواہد بھی ملے ہیں، جس سے ریاست کا امن نظام خطرے میں پڑ گیا۔مشرا نے کہا کہ التمش نے اندور میں حالیہ چوڑی والے واقعے کے بعد اندور کے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا تھا۔ اس طرح کے تمام قابل اعتراض ویڈیو اور آڈیوز ملے ہیں جو کہ ریاست کے امن کو خراب کرنے کے لیے کافی تھے۔ انہوں نے کہا کہ التمش سمیت چار افراد جنہیں اندور میں گرفتار کیا گیا ہے ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔



