بین ریاستی خبریں

مرکزی حکومت کے اشارے پر کام کرتی ہے ایجنسی سی بی آئی تحقیقات کے خلاف ممتا حکومت پہنچی سپریم کورٹ

کولکاتہ، یکم ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ریاستی حکومت مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد کے تشدد کی سی بی آئی تحقیقات کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سی بی آئی مرکز کے اشارے پر کام کرتی ہے۔ اس سے کسی منصفانہ تفتیش کی توقع نہیں ہے۔ ایجنسی صرف ترنمول کانگریس کے لیڈران اور کارکنان کو نشانہ بنا رہی ہے۔19 اگست کو کلکتہ ہائی کورٹ نے ایک بڑافیصلہ دیتے ہوئے مغربی بنگال تشدد کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کی۔ ساتھ ہی ایس آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی۔

ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ سی بی آئی قتل اور عصمت دری کے معاملات کی تحقیقات کرے گی۔ ایس آئی ٹی باقی معاملات کی تحقیقات کرے گی۔ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے کہا تھا کہ وہ تشدد کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرے۔ ساتھ ہی سی بی آئی اور ایس آئی ٹی سے 6 ہفتوں میں اسٹیٹس رپورٹ بھی طلب کی گئی۔

اب ریاست کی ممتا حکومت نے تحقیقات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے قومی انسانی حقوق کمیشن کی یکطرفہ رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کی ہے۔ ریاستی پولیس معاملے کی جانچ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وہ ذمہ داری سے تفتیش کر رہی تھی لیکن ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے دلائل کو نظر انداز کیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button