بین ریاستی خبریں

شوبھندو ادھیکاری کے خلاف گرفتاری کا حکم نہیں دینے پر بنگال حکومت نے کلکتہ ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ میں دیا چیلنج

کولکاتہ، 7 ستمبر : (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال حکومت نے بی جے پی ایم ایل اے اور بنگال قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف #شوبھیندو #ادھیکاری کے خلاف گرفتاری کا حکم منظور نہ کرنے پر کلکتہ ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کارخ کیا ہے۔ بنگال حکومت نے عبوری حکم نامے کو گرفتاری کا حکم منظور نہ کرنے کو چیلنج کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل #کلکتہ ہائی #کورٹ نے بی جے پی لیڈر شوبھیندو ادھیکاری کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے پیر کے روز ان کے خلاف پانچ میں سے تین مقدمات پر روک لگا دی تھی۔

اس کے علاوہ عدالت نے پولیس کو یہ بھی کہا کہ عدالت کی اجازت کے بغیر افسر کے #خلاف کوئی زبردستی کارروائی نہیں کی جانی چاہیے۔ عدالت نے پولیس سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق افسر سے پوچھ گچھ کرے۔جسٹس #راج شیکھر منتھا نے پولیس اور سی آئی ڈی کو ہدایت دی کہ عدالت کی اجازت کے بغیر افسر کے خلاف کوئی زبردستی کارروائی نہ کی جائے۔

عدالت نے ان کے محافظ سبھابرتا #چکرورتی کی موت کی تحقیقات پر بھی روک لگا دی۔ چکرورتی نے مبینہ طور پر 2018 میں کونٹائی پولیس اسٹیشن میں خود کو گولی مار لی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button