بین ریاستی خبریں

بنگال میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی رہائش گاہ پر بم پھینکے گئے

پارٹی نے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا

نئی دہلی،08؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کولکاتہ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ BJP MP Arjun Singh کی رہائش گاہ پر منگل کی رات بم دھماکہ ہوا۔ اس سے ایک بار پھر مغربی بنگال میں سیاسی تشدد کا معاملہ گرم ہوگیا ہے۔ بھوانی پور اسمبلی ضمنی انتخاب سے پہلے اس واقعہ سے بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان زبانی جنگ بڑھ سکتی ہے۔ پارٹی نے اس حملے کے لیے ٹی ایم سی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

لیکن ترنمول کانگریس نے ابھی تک ان الزامات پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ بنگال کے گورنر جگدیپ دھن کھڑ نے اس حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کولکاتہ کے قریب جگتال علاقے میں ارجن سنگھ کی رہائش گاہ پر تین بم پھینکے گئے۔ لوہے کے گیٹ پر بم دھماکہ کے نشانات واضح طور پر دکھائی دئیے ، حالانکہ اس واقعے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

بنگال بی جے پی یونٹ کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ حملہ آور غالبا حکمران ترنمول کانگریس سے تعلق رکھتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح تقریبا 6.30 بجے تین نوجوان موٹر سائیکل پر آئے اور کلکتہ سے 100 کلومیٹر دور جگت دال میں ارجن سنگھ کی رہائش گاہ پر بم پھینکے۔

اس واقعے سے متعلق ویڈیو میں رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پر بم کے نشانات دکھائی دئیے ۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ واقعے کے وقت گھر پر نہیں تھے ، وہ اس وقت دہلی میں ہیں۔ لیکن انہوں نے اس واقعہ کے حوالے سے کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔ ارجن سنگھ کی بدھ کی شام تک کولکاتہ واپسی متوقع ہے۔

بنگال کی بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی یہ معاملہ اٹھ سکتا ہے۔ یہاں سے ٹی ایم سی سے چیف منسٹر ممتا بنرجی امیدوار ہیں۔

مغربی بنگال گورنر دھنکھڑ نے حملے کی مذمت کی

ارجن سنگھ نے ٹی ایم سی اور ممتا حکومت پر اس حملے کا الزام لگایا ہے۔ بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے حملے کی مذمت کی ہے۔ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں تشدد کم ہونے کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ رکن اسمبلی ارجن سنگھ کی رہائش گاہ کے باہر آج صبح ہونے والا بم دھماکہ امن و امان کی صورتحال کے لیے پریشان کن ہے۔ ارجن سنگھ نے کہاکہ کل صرف پارٹی نے مجھے بھوانی پور اسمبلی حلقہ کا انچارج بنایا ہے۔ آج صبح 6.10 بجے میرے گھر پر تین بم پھینک کر حملہ کیا گیا، ہم بنگال میں کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

اندر بھی نہیں، گھر کے باہربھی نہیں۔ اب ایف آئی آر لکھی جائے گی، لیکن بنگال پولیس کی کارروائی پہلے جیسی ہی ہوگی، اصل مجرم بچ جائیں گے۔پولیس کسی بھی دو لوگوں کو دکھانے کے لیے پکڑ لے گی،نہ ہی صورت کوئی ایف آئی آرہوگی، نہ کوئی چارج شیٹ نہیں۔ پولیس والے تین ماہ کے اندر چارج شیٹ نہیں کریں گے، پھر آپ کو ضمانت ہو جائے گی۔

30 ستمبر کو مغربی بنگال کی بھوانی پور اسمبلی سیٹ کے لیے ضمنی انتخابات ہوں گے، جہاں سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہفتے کو کیا۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال کی دو دیگر اسمبلی نشستوں پر بھی 30 ستمبر کو انتخابات ہوں گے۔ مغربی بنگال میں سمسیر گنج اور جنگی پور نشستوں پر انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کی موت کی وجہ سے انتخابات نہیں ہو سکے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button