بین ریاستی خبریں

آسام میں برہم پتراندی میں دو کشتیوں میں تصادم کے بعد کئی افراد لاپتہ- ویڈیو

100 کے قریب افرادتھے سوار، وزیراعلیٰ نے کیا افسوس کا اظہار

گوہاٹی، 8 ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسام میں بدھ کو دریائے برہم پترا میں دو کشتیوں کے درمیان تصادم کے بعد بہت سے لوگ لاپتہ ہیں۔حکام نے بتایا کہ ان دونوں کشتیوں میں تقریبا 100 افراد سوار تھے۔ #کشتی #حادثے کی خبر پر #ریاست کے وزیر اعلیٰ نے دکھ کا اظہار کیا اور فوری طور پر بچانے کی ہدایات دی۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے جورہاٹ میں ندی کے قریب کشتی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے #افسوسناک #واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر مملکت بمل بورا سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر موقع پر جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کل نمتی گھاٹ بھی جاؤں گا۔آسام کے وزیراعلی نے کہا کہ مجولی اور جورہاٹ انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قومی ریسکیو ریلیف فورس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریلیف فورس کی مدد سے اپنے ریسکیو مشن کو تیز کریں۔ انہوں نے (وزیر داخلہ امیت شاہ) کہا کہ مرکزی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button