
الور گھومنے آئی دہلی کی لڑکی کے ساتھ لفٹ کے بہانے اجتماعی زیادتی، ملزم گرفتار
الور؍جے پور ، 9ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)الور ضلع کی مشہور سلی سیڑھے جھیل کی پال پر کار میں ایک نوجوان #لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ #اجتماعی #عصمت دری کی شکار 24 سالہ لڑکی دہلی سے اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل کے ذریعہ الور آئی تھی۔ الور سے سرسکاجاتے ہوئے اُمرین کے قریب موٹر سائیکل کا پٹرول ختم ہو گیا۔
جو دوست ساتھ آیا تھا وہ موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے چلا گیا ۔ اس دوران کار میں موجود دو نوجوان لڑکوں نے لڑکی کو لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ بٹھایا اور لڑکی کو سلی سیڑھے جھیل لے گیا۔ وہاں دونوں نے گاڑی میںکار میں اجتماعی #ریپ انجام دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف ایس ایل ٹیم نے کار اور موقع پر شواہد بھی اکٹھے کرلئے ہیں۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہی) امیت سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ الور صدر تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں |
متأثرہ لڑکی کے دوست کی گاڑی دہلی نمبر کی بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کے بعد متاثرہ لڑکی نے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی، پولیس نے فوری طور پر ضلع میں ناکہ بندی کروا کر کار میں سوار 2 ملزمان کو بان سور تھانہ حلقہ سے #گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں بان سور پولیس نے دونوں ملزمان کو صدر تھانہ کے حوالے کردیا۔
متاثرہ لڑکی بدھ کی رات دیرتھانہ صدر پہنچ کر اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے واقعہ کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد لڑکی کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔ پولیس دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے، نیز اس کے موبائل فون کو بھی کھنگالا جا رہاہے ۔



