
نئی دہلی9ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں #کورونا کے نئے کیسز کی زیادہ سے زیادہ تعداد ریاست #کیرالہ سے آرہی ہے مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے بتایاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں43263 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن میں سے32000 سے زیادہ کیسز صرف کیرل ریاست سے ہیں۔ پچھلے ہفتے آنے والے #کورونا وائرس کے کل نئے کیسز میں سے تقریباََ68 فیصد #کیرالا سے ہیں۔
مرکزی سیکرٹری وزرات صحت نے مزیدکہاہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی 50 فیصد سے تھوڑی کم ہے جو کہ پہلی لہرمیں تھی۔ انہوں نے کہاہے کہ ملک میں صرف کورونا کی دوسری لہر دیکھی جا رہی ہے جو ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے کہاہے کہ اس وقت ملک کے صرف 38 اضلاع میں روزانہ 100 سے زائد کیسز آرہے ہیں۔ کیرالہ اور مہاراشٹر ملک میں کل فعال معاملات میں61 فیصدہیں۔



